باجوڑ کی تحصیل سالارزو کے علاقے کوہی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا ایک رہنما جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گل رحیم ولد حاجی وزیر کے نام سے ہوئی ہے جو تعمیراتی کاروبار سے وابستہ تھے۔
باجوڑ کے ڈی ایس پی سعید الرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں گندم کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ گل رحیم کو کس وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور اس قتل میں کون ملوث ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں لانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔





