حکومت نے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اکتوبر 2026 سے ہو گا۔
حکومتی فیصلے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے سے گھٹ کر 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس سے اس کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کی پریس ریلیز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی کے رجحانات، انٹرنیشنل پلیٹس ریٹس، پریمیمز اور دیگر انتظامی اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی حکومت کے طے شدہ پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے۔





