پی ٹی آئی نے مذاکرات کا موقع ضائع کر دیا، فضل الرحمان یا پیپلز پارٹی کی گورنرشپ پر اعتراض نہیں،اختیار ولی خان کی سنسنی خیز گفتگو

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو سنجیدہ مذاکرات کی باقاعدہ پیشکش کی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی نے اس اہم سیاسی موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امور کے کوآرڈینیٹر نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتِ حال اور گورنرشپ کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خود خیبر پختونخوا کا گورنر بننا چاہیں تو حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگر اتحاد کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی کے پی کی گورنرشپ دی جاتی ہے تو وفاقی حکومت کو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تحریک انصاف کی سیاسی ساخت اور حکمتِ عملی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی مانگے تانگے کی جماعت ہے جس کا اپنا کوئی مضبوط سیاسی وجود نہیں، بلکہ مختلف جگہوں سے لوگوں کو
جمع کر کے یہ پارٹی بنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں غنڈہ راج سے گورنر راج ہزار درجے بہتر ہے: اختیار ولی

سہیل آفریدی کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی سیاسی یا انتظامی پلان کسی کے پاس موجود نہیں ہے، کیونکہ حقیقت میں ایسا کوئی پلان سرے سے موجود تھا ہی نہیں۔

Scroll to Top