قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حارث رؤف کے نانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔
The PCB is saddened by the passing of fast bowler Haris Rauf’s maternal grandfather. PCB extends heartfelt condolences to Haris’ family. May the departed soul rest in peace.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 19, 2026
بیان میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی سمیت دیگر کی بازیابی کا کیس، عدالت نے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا
حارث رؤف سہ ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 48 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف آج کے میچ میں حارث رؤف کی شرکت سے متعلق تاحال صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔





