فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 3روزہ دورہ ایران مکمل ، آئی ایس پی آر

ایران امریکہ کشیدگی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران، عالمی برادری کی نظریں جم گئیں

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر آج تہران کا ایک اہم دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اس سال کے دوران دونوں ممالک کے مابین سفارتی رابطوں کو بحال رکھنے اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا بنیادی مقصد علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

اس سے قبل موسمِ گرما میں ہونے والی بات چیت میں بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی قیادت کے درمیان خطے میں کشیدگی میں کمی لانے، آبنائے ہرمز کو بحال کرنے اور تنازعات کے جلد خاتمے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کسانوں کے لیے بڑا ریلیف، ٹرمپ کا 8 ارب ڈالر امداد کا اعلان

 آبنائے ہرمز عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کی ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، اس لیے اس کے کھلنے اور خطے میں امن کے قیام کے دنیا بھر پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پاکستان کے تعلقات ایران اور امریکا دونوں کے ساتھ فعال ہیں، جس کی وجہ سے خطے میں امن کے لیے ثالثی کے عمل میں پاکستان کے کردار کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے۔

 تاہم اس سفارتی مشن میں کسی بھی بڑی پیش رفت کا حتمی انحصار تمام متعلقہ فریقوں کے لچکدار مؤقف اور آئندہ مذاکرات کے نتائج پر ہوگا۔ ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کی مزید تفصیلات اور اس کے عملی نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top