گوادر: گوادر شہر میں معمولاتِ زندگی اور ٹریفک کی روانی کی بحالی نے ریاست مخالف عناصر اور ’فتنہ الہندوستان‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے دگرگوں حالات کے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
گوادر شہر اور اس کے گرد و نواح میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، جبکہ تمام تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیاں حسبِ معمول جاری ہیں۔
سرکاری ذرائع اور مقامی شہریوں کے مطابق بلوچستان کے غیور عوام نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی گمراہ کن اور جھوٹی اطلاعات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوریا میں روزگار کے خواہش مندوں کے لیے بڑی خبر، اپلائی کا طریقہ جاری
شہر کے زمینی حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ٹریفک کی روانی برقرار ہے اور شہری بغیر کسی خوف و خطر اپنے روزمرہ کے امور انجام دے رہے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کی جانب سے گوادر کی ترقی اور امن کو تاریک دکھانے کی ناکام کوششیں ایک بار پھر دم توڑ گئی ہیں، اور مقامی آبادی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملکی ترقی اور امن و امان کی بحالی کے لیے سیکورٹی اداروں اور ریاست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





