عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

علیمہ خان کے خلاف احتجاج کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر، اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا

راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب مقدمے کا فیصلہ 26 نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے فیصلہ پانچویں مرتبہ مؤخر کیے جانے کے بعد کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج کیس کا فیصلہ سنانے کے بجائے اسے مؤخر کر دیا۔ عدالت نے فیصلے کے لیے اب 26 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

سماعت کے دوران علیمہ خان نظر بند ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، تاہم مقدمے میں نامزد دیگر 11 ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر وکیلِ صفائی فیصل محمود ملک اور پراسیکیوٹر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

علیمہ خان کے خلاف احتجاج سے متعلق یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔ کیس میں فیصلے کا انتظار جاری ہے، تاہم عدالت کی جانب سے فیصلہ پانچویں مرتبہ مؤخر کیے جانے کے بعد اب نظریں 26 نومبر کی تاریخ پر مرکوز ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنانے کے لیے 26 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Scroll to Top