ڈاکٹر امجد توڑ پھوڑ اور فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب

اقتدار کی دیوی مہربان ہوتے ہی ہواؤں میں اڑان: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد علی کا سنسنی خیز سفری ریکارڈ منظرِ عام پر

 پشاور: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران مبینہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں بڑا موڑ سامنے آ گیا۔ 

سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے مسلسل غیر ملکی دوروں اور مشکوک مالی معاملات کی اہم تفصیلات اور دستاویزات سامنے آ گئی ہیں۔

اقتدار میں آتے ہی سفری ریکارڈ میں 16 گنا اضافہ

دستاویزات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات سے قبل ڈاکٹر امجد علی نے اپنی پوری زندگی میں صرف تین مرتبہ بیرونِ ملک سفر کیا تھا۔

تاہم پی ٹی آئی کے اقتدار میں آتے ہی 2013 سے 2024 کے دوران ان کے غیر ملکی دوروں کی تعداد یکدم 49 تک پہنچ گئی۔ ان کے سفری ریکارڈ میں بحرین، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، چین، امریکہ، ترکی، آسٹریلیا اور برطانیہ جیسے ممالک شامل ہیں۔

سابقہ کاروبار بمقابلہ خطیر اخراجات

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے سے قبل ڈاکٹر امجد علی سوات میں پنسار کا ایک محدود کاروبار چلاتے تھے۔ بیرونِ ملک نہ تو ان کا کوئی ذاتی کاروبار قائم ہے اور نہ ہی ان کی کوئی قریبی رشتہ داری موجود ہے۔

 اس صورتِ حال کے بعد سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ ان کے مسلسل لگژری سفری اور قیام کے خطیر اخراجات کن ذرائع سے ادا کیے جاتے رہے؟

اربوں کی کرپشن، بے نامی جائیدادوں اور سنگین الزامات پر تحرک

ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے مبینہ ترقیاتی فنڈز میں کرپشن، بیرونِ ملک بے نامی جائیدادوں کی خریداریاں اور منشیات اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات پر اب تحقیقاتی اداروں نے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

 احتساب اداروں اور ذرائع کی جانب سے ان تمام غیر ملکی دوروں کے حقیقی مقاصد اور مالی ادائیگیوں کے ذرائع پر باقاعدہ جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top