مردان میں جرگے کے دوران فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق ، ہر آنکھ اشکبار

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان جاری گھریلو تنازع کے تصفیے کے لیے بیٹھنے والا جرگہ اچانک خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیاجس کے نتیجے میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ مردان کے علاقے جان آباد میں پیش آیا جہاں فریقین کے مابین گھریلو جھگڑے کا پرامن حل نکالنے کے لیے مقامی جرگہ منعقد کیا گیا تھا کہ اسی اثنا میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔

گولیاں لگنے کے نتیجے میں دونوں بھائی فیصل اور ولید شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر جرگہ رکن درویش خان اور وہاں سے گزرنے والا ایک 10 سالہ بچہ بھی شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکنالوجی کی دنیا کو بڑا دھچکا! مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو سنسنی خیز پیشکش؟

پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کے پس پردہ محرکات کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Scroll to Top