خاران میں حملہ ناکام!سیکیورٹی فورسز نے “فتنہ الہندوستان” کے 5 ایئر ڈرونز ایک ساتھ مار گرائے

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر دفاعی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کی ایک  اور بزدلانہ کوشش کو مکمل طور پر خاک میں ملا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی البٹ پوسٹ کو نشانہ بنانے کے لیے 5 ایئر ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ درجے کی مستعدی، بروقت ردِعمل اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پانچوں ڈرونز کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضائی حدود میں مار گرایا اور تباہ کر دیا۔

فورسز کے فولادی دفاع اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث دہشت گردوں کا یہ خطرناک منصوبہ یکسر ناکام ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک اقوام متحدہ بین الاقوامی کانفرنس کا تیسرا روز: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار زیر بحث

اس کارروائی اور حملے کی ناکام کوشش کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی انتہائی سخت کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top