سینئر صحافی ظاہر شاہ شیرازی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی منافقت اور دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے حالیہ تجزیے میںان کا کہنا ہےکہ جس طرح سوشل میڈیا اور مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے امریکی سفیر کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران موصوف کی طرف سے اس خواہش کا کھل کر اظہار کیا گیا کہ وہ پاکستان میں اگلا وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔
ظاہر شاہ شیرازی نے اس بات پر شدید تشویش اور تنقید کا اظہار کیا کہ ایک طرف تو مولانا صاحب اقتدار کے حصول اور اپنی سیاست چمکانے کے لیے غیر ملکی سفیروں اور آقاؤں سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں، اور دوسری طرف ان کا اندرونِ ملک بیانیہ اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے۔
سینئر صحافی نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی سیاسی و مذہبی جماعت کا طرزِ عمل ہمیشہ سے تضادات اور منافقت کا شکار رہا ہے۔ قانون، ضابطے اور ان پر سختی سے عمل درآمد ہمیشہ عام عوام کے لیے تو لازم قرار دیا جاتا ہے، لیکن جب بات ان کے اپنے سیاسی یا مذہبی مراکز (مفتی محمود مرکز پشاور) کی آتی ہے تو وہ قانون کی ہر خلاف ورزی کو جائز اور تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دینے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خریداروں کیلئے خوشخبری،سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
ظاہر شاہ شیرازی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈز اور دوہرا معیار اب عوام پر مکمل طور پر عیاں ہو چکا ہے کہ سیاست اور مذہب کے نام پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے





