دھرنا سیاست اور سڑکیں بلاک کرنے کا دور ختم، پشتہ خرہ انڈر پاس پر دن رات کام جاری، شہریوں کو سفری عذاب سے بڑی راحت

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں دھرنوں، احتجاجی کلچر اور سیاسی ہنگامہ آرائی کی نذر ہونے والے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں اب بالآخر ترقیاتی پہیہ گھومنے لگا ہے۔

پی ٹی آئی کی عشرہ بھر طویل سیاسی لاپرواہی، انتشار اور نااہلی کے اثرات سے نجات پاتے ہوئے اب صوبے کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے پشاور کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے تباہ کن دورِ حکومت میں پشاور سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو دانستہ طور پر سست روی کا شکار رکھا گیا یا انہیں سیاسی لڑائیوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

اس سیاسی انتشار اور روزمرہ کے دھرنوں کا خمیازہ عام شہریوں، طلباء اور مقامی تاجروں کو گھنٹوں شدید ٹریفک جام، سفری اذیت اور معاشی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

پی ٹی آئی قیادت نے صوبے کے عوام کو ترقی دینے کے بجائے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات اور دھرنا سیاست کے لیے استعمال کیا، جس کی وجہ سے شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

تاہم اب نئی انتظامی ترجیحات کے تحت پشاور کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے انفراسٹرکچر کی بحالی پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کے انتہائی اہم اور مصروف ترین مقام پشتہ خرہ چوک انڈر پاس پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسمگلنگ مافیا کی سرپرستی اور بلیک میلنگ، اپنے مدارس اور ووٹ بینک کو بچانے کے لیے فضل الرحمان کا قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے دن رات کام جاری رکھنے کے لیے بھاری مشینری اور اضافی افرادی قوت میدان میں اتار دی گئی ہے تاکہ اس اہم منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کے سپرد کیا جا سکے۔

پشتہ خرہ چوک پر اس جدید انڈر پاس کی تکمیل سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے لاکھوں شہریوں کو ٹریفک کے عذاب سے مستقل نجات ملے گی، جبکہ ایندھن کے ضیاع اور قیمتی وقت کے زیاں کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

عوام نےپی ٹی آئی کے دورِ انتشار سے جان چھوٹنے اور ترقیاتی کاموں کے اس نئے سلسلے پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سابقہ حکومتیں ہوش کے ناخن لیتی تو پشاور آج ترقی کی دوڑ میں کہیں آگے ہوتا۔

عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور کی زوننگ کو اپ گریڈ کرنے اور ایسے ہی فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھانے سے صوبے کا مستقبل محفوظ ہوگا۔

Scroll to Top