اسمگلنگ مافیا کی سرپرستی اور بلیک میلنگ، اپنے مدارس اور ووٹ بینک کو بچانے کے لیے فضل الرحمان کا قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ

اسلام آباد: قومی سلامتی کے حساس ترین امور پر جے یو آئی (ف) کی ہٹ دھرمی اور ریاست مخالف بیانیہ ملکی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔

فضل الرحمان کے مسلسل فکری تضادات اور عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز کی مخالفت دراصل ملک میں انسدادِ دہشت گردی کی قومی مہم ’عزمِ استحکام‘ کو سبوتاژ کرنے کی ایک گہری سازش ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو متنازع بنانا اور پاک فوج کے آپریشنز پر سوالات اٹھانا عسکریت پسندوں اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو کھلم کھلا ’سیاسی کور‘ (Political Cover) فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

جب بھی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے اڈوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حتمی مرحلے میں داخل ہوتے ہیں، فضل الرحمان اچانک ’مذاکرات‘ اور ’مقامی آبادی کے تحفظ‘ کا ڈرامہ رچا کر ریاستی کارروائی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس منفی طرزِ عمل کا براہِ راست فائدہ عسکریت پسند گروہوں کو ملتا ہے جنہیں دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ عوام کے ذہنوں میں ریاستی اداروں کے خلاف زہر گھولا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے جواب دیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، بے نامی جائیدادیں ننگی ہونے پر فضل الرحمان نے خواجہ آصف کو ’محترم اور بھائی‘ پکار کر گھٹنے ٹیک دیے

عوام نے فضل الرحمان کی اس پالیسی کو ’موقع پرستی اور بلیک میلنگ کا بدترین نمونہ‘ قرار دیا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب تک جے یو آئی (ف) اقتدار کے ایوانوں میں براجمان رہتی ہے اور اسے وفاقی و صوبائی مراعات حاصل ہوتی ہیں، تب تک مولانا کو ملکی سلامتی، فاٹا انضمام یا ریاستی پالیسیوں سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔

تاہم جیسے ہی مراعات کا سورج غروب ہوتا ہے، انہیں اچانک قبائلی عوام کے حقوق کا درد جاگ اٹھتا ہے اور وہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے پر اتر آتے ہیں۔

آئین اور جمہوریت کے دعوے کرنے والے فضل الرحمان نو مئی کے سانحے میں ملوث عناصر اور سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ آوروں کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی وکالت کر کے اپنے ہی اصولوں کا جنازہ نکال چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اپنے مدارس کے نیٹ ورک، اسمگلنگ مافیا کی سرپرستی اور مخصوص سیاسی ووٹ بینک کی بقا کے لیے فضل الرحمان قومی سلامتی کے اداروں کو مسلسل بلیک میل کر رہے ہیں۔

بارڈر اضلاع میں ایمرجنسی اقدامات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں پر واویلا مچانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جے یو آئی قیادت کو ملکی مفاد سے زیادہ اپنے ذاتی اور گروہی مفادات عزیز ہیں۔

فضل الرحمان کا یہ زہریلا بیانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہیدوں کی قربانیوں کی ننگی توہین اور پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کا ایک ہولناک کھیل ہے۔

Scroll to Top