حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

 وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 369.06 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 374.51 روپے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح ڈیزل 3.68 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391.52 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 سے ہو گا۔

Scroll to Top