سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑااضافہ،خریداروں کیلئے بری خبر

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے جہاں صرف ایک دن میں فی تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

اس تازہ اضافے کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 23 ہزار 500 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 8 ہزار 230 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 42 ہزار 375 روپے کا ہو گیا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 5 ہزار 763 روپے اور 10 گرام چاندی 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 940 روپے پر بند ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 96 ڈالر کی چھلانگ لگا کر 4 ہزار 131 ڈالر جبکہ چاندی 52 ڈالر 85 سینٹ فی اونس پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر فیصل کریم کنڈی کی طلبہ کےلیے آسان اقساط پر اسکوٹر اسکیم متعارف کرانے کی ہدایت

معاشی ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر اور بانڈز کے منافع میں کمی نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو سونے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا ہے۔

Scroll to Top