آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہونے والی 23 ویں انٹرنیشنل ویانا اوپن کراٹے چیمپئن شپ (23rd International Vienna Open Karate Championship) میں پاکستانی نژاد کھلاڑی راجہ ریحان نے جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر گولڈ میڈل (طلائی تمغہ) اپنے نام کر کے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اس بین الاقوامی چیمپئن شپ میں دنیا اور یورپ کے 13 ممالک کی 56 معروف ٹیموں کے 412 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
سینئرز 60 کلوگرام کیٹیگری کے انتہائی فائنل مقابلے میں راجہ ریحان کا سامنا آسٹریلیا کے نامور کھلاڑی لینگ مارکس (Lang Marcus) سے ہوا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جہاں ایک موقع پر اسکور 5-5 کی برابری پر آ گیا۔ تاہم راجہ ریحان نے اپنے بہترین توازن، فنکارانہ تکنیک اور فیصلہ کن برتری (First Superiority Point) کی بنیاد پر حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل پر قبضہ جما لیا۔
یہ بھی پڑھیں : دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں! پاک سعودی بحری اتحاد قائم، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا سرپرائز تیار!
راجہ ریحان کی اس شاندار کامیابی پر جرمنی اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور بین الاقوامی سپورٹس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے دنیا بھر میں پاکستانی استعداد کا روشن ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔





