پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو اہم مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے اور وہ اس کے اصولی حامی ہیںتاہم اس سلسلے میں آئینی تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ آپس کے اختلافات کو ختم کر کے مفاہمت کا راستہ اپنایا جائے۔

28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ اس سلسلے میں فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی اور مہنگی ادویات کے خلاف حکومت نے بڑی سہولت متعارف کردی

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر کامل عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

Scroll to Top