پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں مہنگائی سے پریشان شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے،حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور معاشی اشاریوں کی روشنی میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے تک کٹوتی متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج رات ہی جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو اہم مشورہ

نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد فوری طور پر ملک بھر میں ہو جائے گا۔

Scroll to Top