کے پی پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات سے لیس کیا جائے گا، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور (ویب ڈیسک) — خیبر پختونخوا پولیس کی حربی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے وفد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ذوالفقار حمید سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وفد نے آئی جی پی کو جدید اسلحہ، مواصلاتی آلات اور سیکیورٹی سسٹمز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

آئی جی پی نے خیبر پختونخوا پولیس کے لیے این آر ٹی سی کی تیار کردہ مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید آلات پولیس کی پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا پولیس کو مزید سازوسامان فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی  پڑھیں کے پی پولیس کی بہادری پر تنقید کرنا میں بالکل برداشت نہیں کروں گا: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اجلاس کے اختتام پر آئی جی پی نے این آر ٹی سی کے وفد کے سربراہ کو اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔

Scroll to Top