ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی قیادت میں عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

باجوڑ (ویب ڈیسک) — ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر خار، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں عید الفطر کے دوران عیدگاہ، مساجد اور بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات، بازاروں میں ٹریفک کی روانی، صفائی کے انتظامات اور ایمرجنسی ریسپانس پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انتظامیہ نے عوامی سہولت کے لیے سخت ہدایات جاری کیں، جن میں ڈرائیورز کی جانب سے سرکاری کرایوں سے زائد وصولی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار، کیٹگری ڈی ہسپتال ناواگئ، پشت، لرخلوزو اور آر ایچ سی ہسپتالوں میں سٹاف اور دوائیوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں تاکہ عید کے دوران عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں باجوڑ میں پولیس پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام افسران اور محکمے عید کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے موجود رہیں تاکہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Scroll to Top