پاکستان پہلی بار ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکہ: پاکستان نے ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں  تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان بنگلادیش کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان کا فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ منگل، 17 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

Scroll to Top