ترکیہ نے دفاعی اخراجات میں بڑا اضافہ کردیا ،بڑی وجہ سامنے آگئی

فضائی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت جدید طیاروں اور سسٹمز کی تیاری میں چین کا اہم کردار

بیجنگ: چین نے خلائی و فضائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی۔ چین کے تیار کردہ الیکٹرک مسافر طیارے سی ای 25 اے (CE25A) نے پائلٹ کے ہمراہ اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای 25 اے طیارہ خودکار نظام کے تحت یا پائلٹ کی معاونت سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارے میں بیک وقت 19 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

چینی ساختہ الیکٹرک طیارہ 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے، جبکہ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر اس کی پروازی حد 400 کلومیٹر تک ہے۔

تقریباً 10 ٹن وزنی اس طیارے میں الیکٹرک پروپیلرز نصب کیے گئے ہیں، جو اسے برقی توانائی سے پرواز کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک مسافر طیاروں کی تیاری اور کامیاب آزمائشی پرواز فضائی ٹرانسپورٹ کے مستقبل میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top