پاکستان ریلوے نے قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین نمبر 41 اپ اور 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس، جبکہ ٹرین نمبر 33 اپ اور 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کے نئے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔
قراقرم ایکسپریس کراچی کینٹ سے لاہور کے درمیان مین لائن، کورڈ لائن، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے راستے چلتی ہے، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس کراچی کینٹ سے لاہور تک مین لائن، کورڈ لائن اور ساہیوال کے راستے اپنی سروس فراہم کرتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ٹرینوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 18 نومبر 2026 سے ہوگا۔





