خود بلوں میں چھپ کر طلباء کی ذہن سازی کرنے والا سیاسی مافیا، کرک کے عوام نے جے یو آئی کے اس مکر وہ کھیل کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا

کرک : جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے اضلاع میں چلائی جانے والی ریاست مخالف احتجاجی مہم کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ 

کرک میں منعقدہ نام نہاد احتجاجی مظاہرے میں عام شہریوں کی مکمل عدم شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اب عوام جے یو آئی کی اس دہرے معیار اور ذاتی مفادات پر مبنی سیاست کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔

پبلک نے اس احتجاج سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا، تاہم حسبِ معمول پارٹی قیادت نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے غریب عوام کے معصوم بچوں کو آگے کر دیا۔

کرک کے غیور عوام کی بے اعتنائی اور طلباء کا بطور ڈھال استعمال

کرک کی مقامی سطح پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، جے یو آئی کی کال پر ہونے والے اس احتجاج میں عوام کا کوئی جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا۔

 کرک عوام نے اس بات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے کہ فضل الرحمان اور ان کے مقامی کارندے ہمیشہ اپنی سیاست چمکانے اور ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے دینی مدارس کے معصوم طلباء کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

جب بھی کوئی غیر قانونی کام یا دباؤ کی سیاست کا مرحلہ آتا ہے، تو پارٹی قیادت خود پردے کے پیچھے چھپ جاتی ہے جبکہ غریب مزدوروں کے بچوں کو سڑکوں پر دھکیل دیا جاتا ہے۔

مفتی محمود مرکز آپریشن اور بچوں کو سامنے لانے کا گھناؤنا کھیل

یہ طرزِ عمل نیا نہیں ہے۔ پشاور میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جب ضلعی انتظامیہ نے مفتی محمود مرکز کے خلاف قانونی کارروائی اور آپریشن کا آغاز کیا تھا، تب بھی فضل الرحمان نے قانون کا سامنا کرنے کے بجائے مدرسے کے معصوم بچوں کو صفِ اول میں کھڑا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : محمود مرکز بچانے کا ناٹک ناکام، خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام نے فضل الرحمان کی احتجاجی کال یکسر مسترد کر دی

قانون کی پاسداری کرنے کے بجائے انتظامیہ کے خلاف غریب طلباء کو ڈھال بنانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جے یو آئی قیادت اپنے سیاسی اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

غریب بچوں کی ذہن سازی اور ریاست مخالف نفرت کی ترویج

کرک کے غیور عوام نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب مزدور طبقے کے لوگ اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدارس میں داخل کرواتے ہیں، لیکن فضل الرحمان اور ان کے حواری ان معصوم ذہنوں میں مذہب کے نام پر ریاست مخالف نفرت اور سیاسی انتشار کے بیج بو رہے ہیں۔

 بچوں کو علم دینے کے بجائے جلس جلوسوں اور احتجاجی دنگے فساد میں استعمال کرنا ان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

عوام نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ اب وہ اس خاندانی اور ذاتی سیاست کا ایندھن نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنے بچوں کو کسی سیاسی مافیا کے مفادات کی بھینٹ چڑھنے دیں گے۔

Scroll to Top