بنکاک میں عمارت میں لگی خوفناک آگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی،ہسپتال منتقل

تھائی لینڈ کے انتہائی مقبول سیاحتی قصبے پتونگ میں ایک دلخراش اور ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 30 کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھائی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنکاک کے مشہور سیاحتی قصبے پتونگ میں ایک 4 منزلہ رہائشی و تجارتی عمارت میں المناک حادثہ رونما ہوا۔

آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے پلک جھپکتے ہی نیچے واقع دکانوں سے نکل کر بالائی منزلوں پر موجود مکانات اور قریب کھڑی متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

امدادی ٹیموں نے انتہائی کٹھن حالات میں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور مسلسل دو گھنٹے کی طویل و جان توڑ کوشش کے بعد اس خوفناک آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری:گورنر خیبرپختونخوا کا کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے بڑا اور انقلابی قدم!

حادثے کے نتیجے میں اب تک 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 30 افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ابتدائی تحقیقاتی اطلاعات کے مطابق اس دلخراش حادثے کی بنیادی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top