سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات:سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے آسمان تلے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 216 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے فوری بعد متعلقہ اداروں اور ریسکیو ذرائع نے سوات اور گردونواح کے تمام علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بدلتا، نکھرتا مضبوط خیبر پختونخوا، گڈ گورننس کا عملی روپ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی سخت مانیٹرنگ، عوام کا حق مارنے والے مافیا پر شکنجہ تنگ

خوش قسمتی سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نپٹا جا سکے۔

Scroll to Top