ملک میں بہتر گورننس اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ اب تیزی سے زور پکڑتا جا رہا ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں کے عوام نے اس تجویز پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بڑے صوبوں کو مؤثر طریقے سے سنبھلنا مشکل ہو چکا ہے، لہٰذا بہتر انتظامی امور اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے۔
شہریوں کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف گورننس کا معیار بلند ہوگا بلکہ نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل بھی فوری حل ہو سکیں گے۔
سندھ کی طرح خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کے اس مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے اور صوبے کے تمام اضلاع بشمول ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان (پایفل اور بالائی)، ضلع بنوں، ضلع لکی مروت، شمالی وزیرستان، ضلع پشاور، ضلع نوشہرہ، ضلع چارسدہ، ضلع خیبر، ضلع مہمند، ضلع مردان، ضلع صوابی، ضلع کوہاٹ، ضلع ہنگو، ضلع کرک، ضلع کرم، ضلع اورکزئی، ضلع ایبٹ آباد، ضلع مانسہرہ، ضلع ہری پور، ضلع بٹگرام، ضلع تورغر، بالائی کوہستان، زیریں کوہستان، کولئی-پالس، ضلع سوات، ضلع دیر بالا، ضلع دیر زیریں، ضلع چترال بالا، ضلع چترال زیریں، ضلع مالاکنڈ، ضلع بونیر، ضلع شانگلہ اور ضلع باجوڑ کے مکینوں نے اس حق میں مثبت رائے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اروبوں روپے تشہیر پر لُٹا دیے، ویکسین غائب، کراچی ’کتا مار مہم‘ پر بلاول کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا، معروف اینکر جاوید چوہدری کا انکشاف
مختلف طبقہ فکر اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ملک کو موجودہ سیاسی و معاشی بحرانوں اور انتظامی جمود سے نکالنے کا واحد راستہ اختیارات کی حقیقی نچلی سطح پر منتقلی اور نئے انتظامی یونٹس کا قیام ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اس تجویز سے مکمل متفق ہیں۔





