سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے سکولوں میں 45 ہزار اساتذہ کی کمی اور 329 سکول غیر فعال؛ گورنر کے مشیرِ تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے اعداد و شمار جاری کر دیے

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 764 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top