سونا مزید سستا ہوگیا، ایک ہی دن میں فی تولہ 17 ہزار روپے کی کمی

 سونے کی قیمتوں میں 17 ہزار روپے کی بڑی کمی، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 17 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 200 روپے پر آگئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 517 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 32 ہزار 675 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 950 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

Scroll to Top