محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں نو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا میں نئے ترقی پانے والے نو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (آئی ٹی) بی پی ایس 17 کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 13 نومبر 2026 کے حکم نامے کے تحت ریگولر بنیادوں پر ترقی پانے والے افسران کو فوری اور تاحکمِ ثانی نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سلیم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس نوشہرہ، غلام شبیر کو آفس آف دی ڈائریکٹر جنرل ای ٹی اینڈ این سی، اور تنویر احمد آفریدی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ون پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح سلیم الرحمان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس مردان، شیراز احمد لودھی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس مانسہرہ، اور محمد جاوید کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس صوابی میں تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عرفان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس فور پشاور، سردار خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس فائیو پشاور جبکہ کوثر حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملاکنڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی سے دال نہ گلی تو اب وکلاء کے پیچھے؟ فضل الرحمان کی نئی چال پرخیبرپختونخوا کے شہری پھٹ پڑے

مراسلے کے مطابق تمام تعینات ہونے والے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں اور چارج سنبھالنے کی رپورٹس محکمے کو ارسال کریں۔

Scroll to Top