اسلام آباد: پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر عوام کے جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے زیرِ استعمال ایک سفید رنگ کی لگژری گاڑی کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کرنے کے بعد عوامی اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس گاڑی کی مالیت، ملکیت اور ٹیکس گوشواروں میں اس کی عدم موجودگی کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا عوام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جس سفید رنگ کی گاڑی میں سفر کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ “لیکسس 600 الٹرا لگژری” (Lexus 600 Ultra Luxury) ماڈل ہے، جس کی مارکیٹ میں کم از کم مالیت بارہ سے تیرہ کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
ناقدین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ مہنگی ترین گاڑی مولانا فضل الرحمان کی ذاتی ملکیت ہے، تو اس کے حصول کے ذرائع کیا ہیں؟
یہ بھی پڑھیں : اگر اسلام آباد میں جھونپڑی تک نہیں تو زیرِ استعمال گھروں کا مالک کون ہے؟ ضلع مہمند کے شہریوں کا فضل الرحمان کے زیرِ استعمال رہائش گاہوں کا ریکارڈ جانچنے کا مطالبہ
عوام نے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر یہ گاڑی نہ تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ریکارڈ میں ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائے گئے اثاثوں کے گوشواروں میں اس کا کوئی ذکر موجود ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی اور مذہبی قیادت کو اپنے مالی وسائل اور زیرِ استعمال لگژری اشیاء کے حوالے سے عوام کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
ملکیت اور قانونی پہلوؤں پر بحث
پشاور کے مقامی لوگوں کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے کہ آیا مذکورہ گاڑی واقعی مولانا فضل الرحمان کی ذاتی ملکیت ہے یا کسی پارٹی رہنما، دوست یا کسی اور شخصیت کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو ان کے زیرِ استعمال ہے۔
دوسری پختونخوا کے مختلف ضلعوں کے عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اکثر سیاسی رہنماؤں کے زیرِ استعمال مہنگی گاڑیاں پارٹی فنڈز، قریبی ساتھیوں یا حامیوں کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں، تاہم شفافیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے عوامی عہدے رکھنے والے یا سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے اس نوعیت کے معاملات پر وضاحت آنا ضروری ہوتا ہے۔





