سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایوانِ شاہی نے شہزادے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شاہی اعلامیے کے مطابق شہزادے کی نمازِ جنازہ آج منگل کو نمازِ عصر کے بعد دارالحکومت ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، عالمی فورمز پر تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق !
ایوانِ شاہی نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت و بخشش سے نوازے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سرکاری بیان میں شہزادہ سعود بن عبدالعزیز کے انتقال کی وجہ یا دیگر ذاتی تفصیلات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شاہی خاندان کے افراد کے انتقال کا اعلان عموماً ایوانِ شاہی کی جانب سے سرکاری اعلامیے کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔





