پشاور: محکمہ سیکیورٹی ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طور پر تین افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سیکرٹری سیکیورٹی ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر جعفر شاہ کو ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس میں خالی آسامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد علی جو کہ تعیناتی کے منتظر تھے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں تعیناتی کے منتظر گریڈ 16 کے اسسٹنٹ ارشاد خان کو ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس میں خالی آسامی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس آپریشنز تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طلبہ کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،حکومت کا تعلیمی اسناد کے حوالے سے بڑا اعلان
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تمام افسران کی نئی تعیناتیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔





