نوجوان بھارتی بلے باز نے ایک ہی میچ میں چار عالمی ریکارڈ توڑ دیے

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 میں بھارت کے 15 سالہ بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

نوجوان بھارتی بلے باز نے صرف 53 گیندوں پر 204 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 384.90 رہا۔

سوریا ونشی نے 16 گیندوں پر نصف سنچری، 28 گیندوں پر سنچری، 40 گیندوں پر 150 رنز اور محض 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ ہرپریت سنگھ 130 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ بھارت کی جانب سے ارشد خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت اے نے سوریا ونشی کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت 250 رنز کا ہدف صرف 14.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں : طلبہ کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،حکومت کا تعلیمی اسناد کے حوالے سے بڑا اعلان

سوریا ونشی نے تیز ترین ڈبل سنچری کا نیوزی لینڈ کے چاڈ بووز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے 2024 میں 103 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔

Scroll to Top