خیبر پختونخوا حکومت کا اہم انتظامی فیصلہ، اہم  سرکاری محکمے کا نام تبدیل

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ انسانی وسائل (ہیومن ریسورس مینجمنٹ) کا نام تبدیل کرکے محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن رکھ دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمے کی نام کی تبدیلی کے لیے خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے قواعد 2، 9، 11، 14، 15، 16، 17 اور 21 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان بھارتی بلے باز نے ایک ہی میچ میں چار عالمی ریکارڈ توڑ دیے

رولز آف بزنس کے شیڈول ون، ٹو اور تھری میں بھی محکمہ انسانی وسائل کا نام تبدیل کردیا گیا ہےجبکہ شیڈول تھری میں سیکرٹری ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جگہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام شامل کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top