امن کمیٹیوں کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا برین چائلڈ تھا، کوہاٹ میں سرگرم افراد میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی ٹی ایم اور دہشت گردوں کے ہمدرد شامل ہیں، سابق ڈی آئی جی ادریس خان

پشاور: سابق ڈی آئی جی ادریس خان نے خیبر پختونخوا میں امن کمیٹیوں کے قیام اور سرگرمیوں کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کمیٹیوں کا منصوبہ بنیادی طور پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا برین چائلڈ تھا، جسے پولیس رولز اور پولیس آرڈر کے متوازی ایک نظام کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔

 بنوں اور لکی مروت کے بعد سلسلہ کوہاٹ تک پہنچ گیا

سابق ڈی آئی جی ادریس خان کے مطابق امن کمیٹیوں کے نام پر جاری اس سلسلے کی ابتدا بنوں سے ہوئی، جس کے بعد یہ دائرہ لکی مروت تک پھیلا اور اب یہ معاملہ کوہاٹ تک آ پہنچا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ امن کمیٹیاں دراصل پولیس رولز اور پولیس آرڈر کے متوازی کھڑی کی جا رہی ہیں، جن کے پیچھے پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے نعرے اور سرپرستی کارفرما ہے۔

 کوہاٹ میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے ہمدرد شامل ہونے کا انکشاف

کوہاٹ کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے سابق ڈی آئی جی ادریس خان نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کوہاٹ میں جاری معاملے میں ایسے بہت سے عناصر سرگرم ہیں جو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے ہمدرد ہیں، جبکہ ان میں پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے ہمدرد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خفیہ اطلاعات پر بلوچستان میں بھارتی پراکسی کے ٹھکانوں پر فورسز کی بڑی ضرب، 12 خوارج واصلِ جہنم، اسلحہ برآمد

 ریاست کی کمزور رِٹ اور یونیفارم سروس میں مداخلت پر شدید تشویش

ادریس خان نے موجودہ صورتحال اور پولیس اہلکاروں کے اغوا جیسے واقعات کی بنیادی وجہ ریاست کی رِٹ کی کمزوری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ریاست کی رِٹ خراب اور کمزور ہوئی۔

 بنوں کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں معطل اہلکاروں کے تبادلے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا۔

 سابق ڈی آئی جی نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مذاکرات اور بات چیت مسائل کا حل ہیں، تاہم ایک یونیفارم سروس کے اندر اس نوعیت کے اقدامات اور دباؤ ڈالنا ریاست کی جڑیں توڑنے کے مترادف ہے۔

Scroll to Top