شمالی وزیرستان: میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 1891 مریضوں کا معائنہ، مفت ادویات کی فراہمی

 شمالی وزیرستان میں عوامی فلاح و بہبود اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جس سے بڑی تعداد میں مقامی آبادی مستفید ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی شہریوں کو مفت او پی ڈی، ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ کیمپ میں ماہر امراض اطفال، فزیشن، میڈیکل آفیسر، نرس اور سینیئر میڈیکل ٹیکنیشنز پر مشتمل عملے نے خدمات انجام دیں۔

کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 891 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں 642 مرد، 461 خواتین اور 788 بچے شامل تھے۔ اس موقع پر 418 افراد کی ویکسینیشن بھی کی گئی جبکہ تشخیصی سہولیات کے تحت 165 الٹراساؤنڈ اور 392 ملیریا ٹیسٹ مفت کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان :میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

علاقہ مکینوں اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی اور دور دراز علاقے میں معیاری طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی پر سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

Scroll to Top