شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: 2 خوارج اور 10 سہولت کاروں نے ہتھیار ڈال دیے

 شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیوں اور مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں 2 خوارج اور 10 سہولت کاروں نے ہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑھتی ہوئی گرفت اور کارروائیوں کے باعث ایپی اور حیدر خیل میں مجموعی طور پر 12 افراد نے سرنڈر کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایپی میں خوارج کے 5 سہولت کاروں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جبکہ حیدر خیل میں 2 خوارج اور 5 سہولت کاروں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے خوارج میں فرزند علی عرف اسد یار اور مزاد عرف جاپانی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں فضل الرحمان کی انتشاری کال بری طرح فلاپ: کارکن زمین گرم نہ کر سکے

سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارج اور ان کے سہولت کاروں کا سرنڈر علاقے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے، ریاستی رٹ مضبوط بنانے اور شمالی وزیرستان میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم کامیابی ہے۔

Scroll to Top