پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پاکستان شاہینز نے بنگلا دیش اے کی جانب سے دیا گیا 233 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 61 اور شاہ زیب خان نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ فرحان یوسف 46 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے اور عبدالصمد نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ شامل حسین 14 اور معاذ صداقت 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے تھے۔ بنگلا دیشی بیٹر شہادت حسین نے 103 رنز کی ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی، جبکہ موہید الاسلام 42 اور ایس ایم مہروب 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے اگلے 3روزکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پاکستان شاہینز کی بولنگ میں اسپنر سفیان مقیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا فائنل اتوار کے روز پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔





