ترقی اور جدیدیت کے کھوکھلے دعوے کرنے والے بھارت کا بھیانک، غیر محفوظ اور مکروہ چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے جہاں بھارت کے نام نہاد جدید ترین شہر بنگلورو میں ریاست کیرالہ سے روشن مستقبل اور روزگار کے خواب آنکھوں میں سجائے آنے والی معصوم نرسنگ گریجویٹ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے بے رحمی سے قتل کر کے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں رہنے والے ملزم نے محض کسی دوسرے شخص سے روابط کے بے بنیاد شبہے پر نرسنگ کی تعلیم مکمل کرنے والی اس نہتی بچی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا جبکہ اس لرزہ خیز ظلم و ناانصافی نے بھارت بھر میں خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے شدید فقدان، قانون کی کمزور گرفت اور معاشرے میں پنپتی ہوئی درندگی کو کھل کر عیاں کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک انتہائی دلخراش، لرزہ خیز اور انسانیت سوز واقعے نے بھارتی معاشرے میں خواتین اور بچیوں کے عدم تحفظ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جہاں کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار نرسنگ گریجویٹ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر بے رحمی سے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں اس سفاکانہ قتل کی وجہ ملزم کو لڑکی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات ہونے کا شبہ بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں نوجوان گزشتہ چار سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے اور دونوں نے نرسنگ کی تعلیم مکمل کر رکھی تھی۔
مقتولہ لڑکی اپنے خاندان کا سہارا بننے اور باعزت روزگار کی تلاش میں کیرالہ سے بنگلورو آئی تھی مگر اسے کیا خبر تھی کہ جس شخص پر اس نے چار برس تک بھروسہ کیا وہی محض ایک شبہے کی بنیاد پر اس کی جان کا دشمن بن کر اس کے ساتھ اتنا بڑا ظلم اور ناانصافی کر گزرے گا۔
بنگلورو جیسے شہر میں جسے بھارتی حکمران طبقہ آئی ٹی حب اور جدید بھارت کی علامت بنا کر پیش کرتا ہے ایک تعلیم یافتہ نرسنگ گریجویٹ بچی کا یوں بے دردی سے قتل ہو جانا اس تلخ حقیقت پر مہرِ تصدیق ثبت کرتا ہے کہ بھارت میں خواتین اور بیٹیاں نہ گھروں میں محفوظ ہیں، نہ تعلیمی اداروں میں اور نہ ہی روزگار کے مراکز میں۔
انسانی حقوق کے حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں خواتین کے تحفظ کے تمام دعوے محض کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ آئے روز معصوم بچیاں اور خواتین تشدد، ہراسانی، جبر اور قتل جیسی وحشیانہ وارداتوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد بنگلورو پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم حسبِ روایت قتل کے اصل محرکات، شواہد اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔
مقتولہ بچی کے ساتھ ہونے والے اس سنگین ظلم و ناانصافی پر عوامی و سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ جب بھارت کے بڑے شہروں میں بھی روزگار کے لیے نکلنے والی بچیوں کی جان محفوظ نہیں تو ملک کے دیگر حصوں میں خواتین کس خوف اور عدم تحفظ کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گی۔
انسانی حقوق کے علمبرداروں، سماجی تجزیہ کاروں اور باشعور حلقوں نے بنگلورو میں کیرالہ کی معصوم نرسنگ گریجویٹ بچی کے لرزہ خیز قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ بھارت میں خواتین کے تحفظ کے مکمل ناکام نظام اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا شاخسانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا میں طوفان : 500 پروازیں منسوخ اور 3000 تاخیر کا شکار، نیویارک ونیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ!
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ چمکتی عمارتوں کے پیچھے چھپا وہ تاریک سماج ہے جہاں خواتین کو کمزور سمجھ کر ان کے بنیادی حقِ زندگی تک کو روند دیا جاتا ہے اور مجرموں کو قانون کا کوئی خوف نہیں رہتا۔
سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقتولہ بچی کے ساتھ ہونے والے اس بدترین ظلم و ناانصافی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے اور بھارت میں خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اور ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔





