پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل ایس ایم ڈبلیو فائیو (SMW5) میں آنے والی تکنیکی خرابی کو مکمل طور پر دور کر کے کیبل کو بحال کر دیا گیا ہے،جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم کے درمیان بروقت رابطوں اور ہم آہنگی کے نتیجے میں کیبل کی مرمت اور بحالی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق تکنیکی ماہرین کی ٹیموں نے کیبل کی خرابی دور کرنے کے لیے بلا تعطل 24 گھنٹے کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مداحوں کیلئے بری خبر: نسیم شاہ اچانک آئی ایل ٹی 20 سے باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟
اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ مرمت اور خرابی کے دوران صارفین کو بڑی پریشانی سے بچانے کے لیے متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی ترسیل کو مسلسل جاری رکھا گیا تھا۔





