کیا شریعت ٹیکس چوری اور ملکیت چھپانے کا درس دیتی ہے؟بے نامی اثاثوں پر فضل الرحمان کی خاموشی پر انگلیاں اٹھنے لگیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعتی قیادت سے منسلک مبینہ بے نامی جائیدادوں کے معاملے پرشہریوں نے کڑے اور براہِ راست سوالات اٹھا دیے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے یہ نکتہ اٹھایا جا رہا ہے کہ ایک جانب دینی مدارس کے پلیٹ فارم سے اخلاقیات، دیانت داری اور حقوق العباد کا درس دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب مبینہ طور پر ملکی قوانین اور ٹیکس سے بچنے کے لیے فرنٹ مینوں کے نام پر بے نامی جائیدادیں رکھنے کے الزامات سامنے آئے ہیں جس نے قول و فعل کے تضاد پر بحث کو جنم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے منسلک مبینہ بے نامی جائیداد اور نان کسٹم پیڈ گاڑی کے معاملے نے اس سوال کو تقویت دی ہے کہ مذہبی لبادے میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کا کیا جواز پیش کیا جا سکتا ہے۔ 

ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف دینی مدرسہ چلانا اور دوسری طرف بے نامی جائیدادوں کا کاروبار کرنا ایک کھلا تضاد ہے، جس پر جے یو آئی کی قیادت کو واضح وضاحت دینی چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں : سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری

ناقدین نے اس صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اسلام ریاست کے قانون اور ٹیکس سے بچنے کے لیے ملکیت چھپانے اور بے نامی لین دین کی اجازت دیتا ہے؟ ناقدین کا الزام ہے کہ ذاتی و سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے دین اور شریعت کے نام کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

Scroll to Top