شدید دھند کے باعث ملک کی متعدد موٹرویز پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی گئی، جبکہ بعض مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم-2 پر کوٹ مومن سے ٹھوکر نیاز بیگ تک، للہ سے کوٹ مومن تک دونوں اطراف جبکہ کیپیٹل سمارٹ سٹی انٹرچینج سے اسلام آباد ٹول پلازہ تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایم-11 پر مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک، ایم-1 پر برہان سے پشاور ٹول پلازہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر لاہور ایسٹرن بائی پاس ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک اور ایم-3 پر فیض پور سے سمندری انٹرچینج تک ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم-4 پر شورکوٹ سے فیصل آباد تک بھی سڑک بند کر دی گئی ہے۔
مزید برآں ایم-2 پر للہ سے بالکسر تک جنوبی سمت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی دھند کے باعث روک دیا گیا ہے۔





