لاس اینجلس میں زلزلہ، 40 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس اور گردونواح میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد 40 سے زائد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مین ہٹن بیچ کے قریب سمندر میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے جنوبی کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد سب سے شدید آفٹر شاک کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ متعدد دیگر جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک ٹرمینل میں شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم حکام کے مطابق بڑے پیمانے پر جانی نقصان یا عمارتوں کو سنگین نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے شہر کے 106 فائر اسٹیشنوں کے اہلکاروں کے ذریعے عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تبت میں 7 شدت کا تباہ کن زلزلہ، 16 افراد ہلاک، 54 زخمی

ماہرین نے آئندہ دنوں میں مزید آفٹر شاکس آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top