ضلع خیبر کی تحصیل ملاگوری کے شیربرج علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مسجد نور میں پیش آیا، جہاں خاتون زوجہ فاروق شاہ گھر میں معمول کے مطابق گھریلو کاموں میں مصروف تھی کہ اچانک اس کے جسم کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں مانسہرہ میں بجلی پول پر آگ لگنے سے لائن مین جھلس کر جاں بحق
خاتون کو فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور موت کی تصدیق کر دی۔ اس افسوسناک واقعے پر اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔





