خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر گرمی میں گزرے گی یا موسم خوشگوار ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی ، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری سے پنجاب کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطر کی چھٹیاں بھی خشک مگر خوشگوار موسم میں گزریں گی ،موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے ۔

خشک موسم میں بہتر ی کیساتھ ہی پشاور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج پشاور میں درجہ حرارت 18سے کم ہوکر 16 ڈگری پر آگیا ہے ، اسی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہوکر 30تک آنے کے امکانات ہیں ۔

Scroll to Top