خیبر: عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں آمن و امان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو نے اعلامیہ جاری کردیا، ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، کھلونا نما اسلحہ، سیاحتی اور شجرکاری والے مقامات پر اگ لگانا، موٹرسائیکل ون ویلنگ پر پابندی عائد۔
دفعہ 144 ضلع بھر میں 30 مارچ سے نافذ ہوگا جو کہ 06 دنوں تک برقرار رہے گا، خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ضلعی پولیس سربراہ سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔





