زائد کرایوں کیخلاف ٹریفک پولیس ان ایکشن ،مختلف روٹس پر چیکنگ جاری

عید کے موقع پر ذاہد کرایہ لینے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس ایبٹ آباد متحرک،اندروں شہر یا بیروں شہر مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے اڈوں میں جاکر کرائیوں کے حوالے سے چیکنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی جملہ سرکل ڈی ایس پی ٹریفک اور انسپکٹر ٹریفک کی جانب سے اندروں شہر اور بیروں شہر مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے اڈوں میں جاکر کرائیوں کے حوالے سے چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ سواریوں سے بھی کرائے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اس موقع پر تمام اڈوں کے منیجرز اور ہاکرز کو ہدایات دیں گئیں کہ عید کے موقع پر کسی بھی سواری سے کسی صورت زاہد کرایہ موصول نہیں کیا جائے گا کسی بھی قسم کی کرائے کے حوالے سے شکایت موصول ہونے کی صورت میں گاڑی کے ساتھ ساتھ اڈے منیجر یا ہاکر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گئی اسکے ساتھ ساتھ منیجر اپنے اپنے اڈے کے باہر کرایہ نامے کے بینرز آویزاں کریں تاکہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے کہا گیا کہ عید کے موقع پر سیاحوں کے ہر قسم کے چالان بند کر دیے گئیں ہیں البتہ زاہد کرایہ لینے والوں کے خلاف بدستور کاروائیاں کی جائیں گئیں۔

Scroll to Top