پاکستان میں شوال 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند واضح نظرآنے کی امید ظاہر کی ہے، ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پاگیا، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، جس کے باعث عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی طرح عید بھی امت مسلمہ کے ساتھ مل کر منائی جائے گی۔ تاہم، انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کو سادگی سے منائیں اور بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان کا عید الفطر مسلم دنیا کے ساتھ کل بروز اتوار منانے کا اعلان
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے آج عید منانے کا اعلان کردیا انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کو سادگی سے منائیں اور بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔
سعودی عرب، خلیجی ممالک، وسطی ایشیا، روس، یورپ اورامریکا میں بسنے والے مسلمانوں کو عید مبارک، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر آج منائی جائے گی۔





