وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے باعث ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے اس رابطے کے دوران صدر آصف زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو کر قوم کی خدمت کے لیے دوبارہ فعال ہوں گے۔
یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری کو علالت کے باعث کراچی کے کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی شکایت تھی، جس کے بعد ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور عوام کی دعائیں صدر زرداری کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی مکمل صحت یابی کے منتظر ہیں۔